بھارت میں زیادتی کاشکار 12سالہ برہنہ لڑکی مدد مانگتی رہی؛ کسی نے دروازہ نہ کھولا
Sep 27 2023 | ویب ڈیسک
بھارت میں 12 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد برہنہ حالات میں چھوڑ دیا گیا اور وہ جسم ڈھانپنے کے لیے در در مدد مانگتی رہی لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دل کو دہلا دینے والا یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز نے شہریوں کی بے حسی کا پول کھول دیا جو ایک برہنہ لڑکی کے جسم کو ڈھانپنے کے لیے بھی آمادہ نہ تھے۔
مدھیہ پردیش کے علاقے اجین میں 12 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں سڑک پر چھوڑ دیا گیا اور وہ اپنے جسم کو اپنے ہاتھوں سے چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے ہر گھر پر مدد کے لیے دستک دیتی رہی۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گھر کا دروازہ کھلا ہے اور ایک آدمی بھی موجود ہے جس سے لڑکی مدد مانگتی ہے لیکن وہ انکار کردیتا ہے جس پر لڑکی دیگر گھروں کے دروازے کھٹکھٹاتی رہی۔
آخر کار یہ لڑکی ایک آشرم پہنچی جہاں کے پنڈت نے اسے تولیے سے ڈھانپا اور زیادتی کا شک ہونے پر ضلعی اسپتال منتقل کیا جہاں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنا نام اور پتا نہیں بتا پا رہی ہے۔ وہ ذہنی طور پر معذور معلوم ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں روزانہ 18 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ دیگر ریاستوں میں بھی حالات مختلف نہیں۔
یہی وجہ ہے کہ عالمی میڈیا بھی ہندوستان کو ریپستان کے نام سے یاد کرتا ہے۔
Views= (2096)
Join on Whatsapp 1 2