امریکا کا 8 کروڑ ڈالر مالیت کا جنگی طیارہ غائب؛عوام سے تلاش کی اپیل

واشنگٹن: امریکا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈالرز کی مالیت کے اسٹیلتھ جنگی طیارے کی تلاش میں مدد کرے جسے غائب ہوئے ایک دن سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کا اسٹیلتھ جنگی طیارہ ایف-35 جنوبی کیرولینا میں اس وقت لاپتا ہوگیا تھا جب پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تھی اور طیارے کافی دور تک پرواز کرتے رہنے کے بعد گر گیا تھا۔
طیارے کے غائب ہونے کے بعد اس کی تلاش کا کام شروع کیا گیا لیکن تاحال اس کا سراغ نہیں مل سکا۔ اسٹیلتھ طیارے میں ریڈار کو دھوکا دینے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ تاحال طیارے کا کچھ نہیں پتا چلا سکا اور نہ ہی کہیں سے ملبہ ملا ہے جس پر وزارت دفاع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گمشدہ ایف-35 اسٹیلتھ طیارے سے متعلق کوئی بھی معلومات ملے تو فوری آگاہ کریں۔
یاد رہے کہ چند ہفتوں میں امریکی فوجی کے 4 ہیلی کاپٹرز کے گرنے کے واقعات کے بعد ضروری ٹریننگ کی تکمیل تک پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Views= (532)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین