بیوی سے جھگڑے پر کلاشنکوف لوڈ کرنے والا شوہر گرفتار، ویڈیو وائرل
Sep 11 2023 | ویب ڈیسک
لاہورکے علاقے جنوبی چھاؤنی میں گھریلو جھگڑے پر بیوی کو مارنے کے لیے کلاشنکوف لوڈ کرنے والا شوہر گرفتار کرلیا گیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم طیش میں آکرکلاشنکوف اٹھاتا ہے تاہم اس دوران وہاں موجود فیملی کے دیگر افراد اسے روکتے ہیں۔
خرم شبیر نامی شخص ایک ویڈیو میں روتی بلکتی بیٹی کو بھی غصے سے بازو سے اٹھا کر پرے دھکیلتا ہے۔
خاتون نے شوہر کے خلاف درخواست دی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
Views= (876)
Join on Whatsapp 1 2