’ہمارے رشتے دار لے جائیں‘، ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ژالے سرحدی کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ژالے سرحدی سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ آج انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس پہن کر کرسی پر بیٹھی ہیں۔
ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ’ایک ضرور اعلان سنیں۔ اگر آپ سی سی ٹی وی کیمرہ کی تلاش میں ہیں اور آپ کو نہیں مل رہا تو ہمارے رشتے دار لے جائیں۔‘
اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور مداحوں سمیت دیگر صارفین بھی اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ژالے سرحدی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ مزاحیہ انداز میں لپسنگ کرتے ہوئے ڈر لگنے کی وجہ بیان کرتی ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہر چیز کا ڈر ہے۔‘ جبکہ ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ ’پہلے مجھے اندھیرے سے ڈر لگتا تھا، پھر مجھے بجلی کا بل آیا، اب مجھے روشنی سے ڈر لگتا ہے۔‘

Views= (406)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین