ایم ڈی کیٹ، بلیو ٹوتھ سے نقل کرنے والے 70 سے زائد طلباء گرفتار

20 طالبات بھی شامل

پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ساتھ ہی یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرانے کا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم نے بتایا کہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے درجنوں امیدواروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ بلیوٹوتھ سے ٹیسٹ کو آؤٹ کرانے والے خفیہ گروہ کی اطلاع ملی تھی، اطلاع ملی کہ ایک گروہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز سے طلباء کو ٹیسٹ میں مدد کرے گا، ڈیوائس سے امتحانی ہالوں میں امیدواروں نے پرچہ آؤٹ کر کے حل کرنا تھا۔
پشاور پولیس کے مطابق ایٹا کی مدعیت میں نقل کرنے والے طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، 20 خواتین سمیت 43 طلباء کو نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔
امتحانی ہال میں مذکورہ طلباء سے بلیو ٹوتھ ڈیوائس برآمد ہوئے تھے۔
پولیس نےایف آئی آر میں 419 اور 420 کی دفعات شامل کی ہیں، جبکہ مقدمات تھانہ شرقی، فقیر آباد اور پہاڑی پورہ میں درج کیے گئے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی 10 طلباؑ کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے پاس سے بلو ٹوتھ ڈیوائسز برآمد کی گئی ہیں۔ بلیوٹوتھ ڈیوائسز کے زریعے پرچہ آؤٹ کرنے کا پلان تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پیپر حل کرانے کے بدلنے امیدواروں سے کثیر رقم بٹوری گئی، ان طلباء کو خصوصی وی آئی پی پاس جاری ہوئے تھے۔

Views= (698)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین