24 گھنٹوں میں 9ویں جماعت کی طالبہ سمیت 4 خواتین سے جنسی زیادتی

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چار خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس اب تک ایک بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔
پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ میں 9ویں جماعت کی طالبہ سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا، 2 ملزمان نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد طالبہ کو بیرون ملک نوکری دلانے کا جھانسہ دیا تھا۔
فیصل ٹاؤن میں بھی نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کی گئی جس کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم محبوب نے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیا تھا۔
مناواں میں بھی پیسے واپس دینے کے بہانے سفاک ملزم نے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ مصری شاہ میں بھی نوکری کا جھانسہ دے کر سفاک ملزم نے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم لیاقت نے خاتون کو گرلز ہاسٹل میں نوکری کا جھانسہ دیا تھا۔
تمام واقعات کے مقدمات درج تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔
اس سے قبل جولائی میں 48 گھنٹے کے دوران 7 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ پولیس فوری طور پر ایک بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

Views= (374)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین

Flag Counter