والد کی فائرنگ سے زخمی ڈاکٹر سدرہ نیازی دم توڑ گئی
Aug 30 2023 | ویب ڈیسک
میانوالی میں والد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ڈاکٹرسدرہ نیازی راولپنڈی کے اسپتال میں دم توڑگئی۔
ڈیڑھ ہفتے سے زندگی کی جنگ لڑنے والی ڈاکٹرسدرہ راولپنڈی کے اسپتال میں زیرعلاج تھی۔
اہلِ خانہ نے ڈاکٹر سدرہ کے انتقال کی تصدیق کردی۔ اس واقعے کا مقدمہ ڈاکٹرسدرہ کے بھائی کی مدعیت میں والد عبدالصمد کیخلاف درج کیا جا چکا ہے
تاہم ابھی تک میانوالی پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.
ڈاکٹر سدرہ 10روز قبل والد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق وہ مزید پڑھائی کیلئے ہاسٹل منتقل ہونا چاہتی تھی تاہم والد اس بات کے شدید مخالف تھے۔
ڈاکٹرسدرہ کو 20 اگست کو تشویشناک حالت میں میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیاگیا تھا، وہ اس روز سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھی۔
فیملی کے مطابق ڈاکٹر سدرہ نیازی کی نمازجنازہ میانوالی میں ادا کی جائے گی۔
Views= (815)
Join on Whatsapp 1 2