آوارہ کتے نے لڑکی کو اغوا ہونے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

آوارہ کتے نے اسکول سے گھر جاتی لڑکی کو اغوا ہونے سے بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ اکثر کہا جاتا ہے کہ کتے انسانوں کے بہترین دوست ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے ہر ممکن حد تک جانے کو تیار ہوتے ہیں۔ ایسی متعدد مثالیں موجود ہیں جہاں وفادار کتوں نے اپنے مالکان کی حفاظت کی ہے۔
تاہم انٹرنیٹ پر ایک وائرل ویڈیو ہورہی ہے جس میں آوارہ کتے نے اسکول سے گھر جاتی لڑکی کو اغوا ہونے سے بچالیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کی طالبہ بیگ اٹھائے ایک ویران گلی سے گھر کی جانب جارہی ہے اسی اثنا میں ایک گاڑی لڑکی کے پاس آکر رکتی ہے اور ڈرائیور اسے اغوا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
گاڑی جیسے ہی لڑکی کے قریب آتی ہے تو پیچھے سے کتا بھاگتا ہوا آتا ہے جس کے بعد لڑکی پیچھے ہٹ جاتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے کے آنے کے بعد اغوا کار بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔
مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور اس پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اس کتے کو اپنا پالتو جانور بنانا چاہیں گے۔

Views= (543)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین