سر پھرا نوجوان شیر کے پنجرے میں داخل، پھر کیا ہوا؟

بھارت کے ایک چڑیا گھر میں ایک سر پھرا نوجوان شیر کو قریب سے دیکھنے کی خواہش میں اس کے پنجرے میں کود پڑا جہاں اسے اپنی جان کےلالے پڑگئے۔ ایسے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں جب انسان کسی جنگلی درندے یا گوشت خورجانور کے سامنے اچانک آجائے تو اس کے نتائج کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کیونکہ ایسا انسان یا تو مر جاتا ہے یا شدید زخمی ہو جاتا ہے تاہم خوش قسمت لوگ ہی اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک نوجوان کو شیروں کے باڑے کے اندر دیکھا جا سکتا ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے چڑیا گھر میں ایک نوجوان شیر کے پنجرے میں داخل ہوکر اس کے سامنے بیٹھ گیا اور اسے قریب سے دیکھنے لگا۔ کہا جاسکتا ہے کہ یہ منظر شیر کیلئے بھی عجیب ہی ہوگا کیونکہ اس سے پہلے کوئی شاید ہی کوئی شخص اس کی کچھار میں آیا ہو۔ اس دوران شیر الجھا ہوا لگتا ہے اور بن بلائے انسان کے قریب رہتا ہے، لیکن اس پر حملہ آور نہیں ہوتا، تھوڑی دیر بعد نوجوان شیر کو ایک سمت کی جانب اشارہ کرتا ہے تو اس طرف جانے کے لیے قدم اٹھاتے ہی نوجوان کی طرف پلٹ جاتا ہے۔ پس منظر میں لوگوں کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں جو اسے باہر آنے کا کہہ رہے ہیں، چند لمحوں بعد شیر اُس شخص کو پیچھے کی جانب دھکیل دیتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ بعد ازاں چڑیا گھر کے منتظم اور فاریسٹ رینجرز نے انکلوژر میں کود کر مذکورہ شخص کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ مذکورہ شخص کا تعلق بہار سے ہے اور اُسے پوچھ گچھ کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Views= (838)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین

Flag Counter