طلاق مبارک! مصری خاتون کا بے وفا شوہر سے علیحدگی پر جشن، سونے کے تحائف تقسیم کیے
Aug 27 2023 | ویب ڈیسک
مصری خاتون نے بے وفا شوہر سے طلاق پر ناصرف جشن منایا بلکہ سڑک پر کھڑے ہوکر راہگیروں کو سونے کے تحائف بھی تقسیم کیے۔
العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مصری خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں شوہر سے علیحدگی اور عدت کے بعد سڑک پر جشن مناتے دیکھا گیا اس دوران خاتون نے راہگیروں میں سونے کے تحائف بھی بانٹے۔
ویڈیو میں خاتون کو سجے سنورے کیک کے ساتھ کھڑے میڈیا سے گفتگو کرتے دیکھا گیا، جشن مناتی خاتون کے کیک پر’ طلاق مبار ک ہو طلاق مبارک ہو ‘ درج تھا۔
خاتون نے بتایا کہ اس موقع پر انھوں نے راہگیروں میں سونے کے تحائف تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا، مصری خاتون نے یہ بھی کہا کہ طلاق کی وجہ ازدواجی بے وفائی تھی جسے میں بالکل قبول نہیں کرتی لہٰذا میں طلاق پر اداس نہیں ہوں۔
Views= (394)
Join on Whatsapp 1 2