ویڈیو: بیوی کو کاندھے پر اٹھا کر دوڑنے کا دلچسپ مقابلہ
Aug 27 2023 | ویب ڈیسک
بیوی کو سر اور آنکھوں پر نہ بٹھائیں بلکہ کاندھے پر اٹھا کر دوڑ لگائیں اور جیت کر بڑا انعام پائیں ہنگری میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک ہنگری میں بیوی کو کاندھے پر اٹھا کر دوڑنے کا سالانہ دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں شریک شوہروں نے اپنی بیویوں کو اٹھا کر دوڑ لگائی۔
جن کی بیویاں سلم اور اسمارٹ تھیں ان کے لیے رکاوٹوں والی دوڑ مشکل تھی تو جن کی بیویاں بھاری بھرکم تھیں ان کی مشکل کا کیا عالم ہوگا اس کے لیے ویڈیو دیکھنا ہوگی۔
اس دلچسپ دوڑ میں 15 جوڑے شریک تھے جنہوں نے 260 میٹر طویل رکاوٹوں اور مشکلات سے بھرے راستے والی اس دوڑ میں حصہ لیا۔ کوئی گر پڑا تو کسی نے لڑکھڑاتے ہوئے منزل پر پہنچ کر ہی دم لیا۔
اس دوڑ میں لیتھوینیا کے جوڑے نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
Views= (606)
Join on Whatsapp 1 2