یونیورسٹی میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

اسلام آباد کی یونیورسٹی میں طالبہ کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بلیک میل بھی کیا گیا۔
اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی پولیس نے طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
طالبہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مجھے نازیبا ویڈیو بناکر 6 مہینے تک بلیک میل کیا جاتا رہا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلیک میل کر کے مجھ سے طلائی زیورات اور نقدی رقم بھی لی جاتی رہی، ملزمان نے میرے شہر سے باہر نہ جانے پر ویڈیو بھی وائرل کر دی۔

Views= (1044)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین

Flag Counter