کراچی: ڈاکوؤں کی ہوٹل میں بیٹھے افراد کیساتھ لوٹ مار، فوٹیج وائرل

فائرنگ سے نوجوان سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی کےعلاقے انچولی میں ڈاکوؤں نے اسلحے زور ہوٹل میں بیٹھے افراد کو قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو تیز رفتاری کے ساتھ ہوٹل بیٹھے افراد کے پاس آکر رُک جاتے ہیں۔
ڈاکو ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے پیسے اور موبائل فون لوٹنے کے باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب گلستان جوہر میں فائرنگ سے نوجوان سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سرسید پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، جن کا تعلق خیبرپختونخواسے ہے۔
ملزمان کے قبضے سےمنشیات برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Views= (663)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین

Flag Counter