حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں اچانک بڑے اضافے کا اعلان

اسلام آباد : حکومت نے اچانک پیٹرول کی قیمت میں تقریباََ 20 روپے اضافے کا اعلان کردیا ، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 31 جولائی کل رات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا تھا، عالمی سطح پر پچھلے 15دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیز ہوئیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کاریٹ بڑھا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے تاخیر کرناپڑی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم سے آج صبح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مشاورت ہوئی ، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 19روپے95پیسےروپے فی لیٹر اضافہ ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19روپے90 پیسےفی لیٹر اضافہ ہوگا۔
اسحاق ڈار نے کہا اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 272روپے 90پیسے ہوگئی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں سب کو پتہ ہے کمٹمنٹ ہے ، پٹرول 19 روپے 95 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے پر مجبور ہیں، وزیراعظم کی منظوری کیساتھ قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام کے اسٹینڈ بائے ایگریمنٹ ہے، ماضی کی حکومت نے جاتے جاتے قیمتیں کم کردی تھیں، ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سے کم اضافہ کیا جا رہا ہے۔

Views= (304)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین