باجوڑ خودکش حملے کی وڈیو سامنے آگئی،جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہو گئی

باجوڑ میں خودکش حملے کی فوٹیج سامنے آگئی جس کے مطابق دھماکا اسٹیج کے قریب ہوا۔
ذرائع کے مطابق باجوڑ کے علاقے خار میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن کے دوران دھماکا ہوا ہے جس میں 35 افراد زخمی اور 70 سے زائد زخمی ہوئے، دھماکے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس کے مطابق آئی جی کا دعویٰ ہے کہ دھماکا دراصل خودکش حملہ تھا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پنڈال جے یو آئی کے کارکنوں سے بھرا ہوا ہے اچانک اسٹیج کے قریب دھماکا ہوتا ہے اور آگ کا بہت بڑا شعلہ بلند ہوتا ہے پنڈال میں کھلبلی مچ جاتی ہے اور سب کچھ درہم برہم ہوجاتا ہے۔

خیبر ایجنسی کے علاقے باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔
دھماکا خیبر ایجنسی میں واقع علاقے خار کے دبئی موڑ کے قریب ہوا جہاں جے یو آئی کا جلسہ جاری تھا، دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
خود کش دھماکا میں جے یو آئی خار کے امیر مولانا ضیااللہ جان اور تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکٹری مولانا حميد الله سمیت 40 افراد جاں بحق اور 80 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبے کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، اور پاک فوج کا ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہے، اور بی ڈی یو حکام نے تصدیق کی ہے کہ تحقیقات کے مطابق دھماکا خودکش تھا، اور دھماکے میں 12 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا، جب کہ اس میں بال بئیرنگ کا بھی استعمال کیا گیا تھا، جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

Views= (1396)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین