پاکستان کی کتنے فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں، ہوشربا انکشاف

پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں 72 فیصد خواتین سگریٹ پیتی ہیں۔
اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پاسکو کے آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے حکام نے بریفنگ دی۔
ٹوبیکو بورڈ کے حکام نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں سالانہ 80 ارب سیگریٹ پیئے جاتے ہیں، تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی عمروں کا تناسب کا ڈیٹا نہیں، تاہم ایک سروے کے مطابق ملک میں 72 فیصد خواتین سیگریٹ پیتی ہیں۔
ٹوبیکو بورڈ حکام کے مطابق سیگریٹ کے ایک ڈبے پر 85 فیصد ٹیکس عائد ہے، جب کہ ایکسائز، ریگولیٹری اور دیگر ٹیکسز کی مد میں 85 فیصد وصول کیا جاتا ہے۔

Views= (713)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین

Flag Counter