سبزی خور جانور نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

قدرت نے ہر جانور کی غذا کا تعین کیا ہے گوشت خور جانور ہرے پتے نہیں کھاتے جبکہ سبزی خور گوشت کو پسند نہیں کرتے لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو ایک بار پھر حیرت زدہ کردیا۔ کچھ روز قبل ایک ہرن کے سانپ کھانے کی ویڈیو نے لوگوں کو حیران کیا تو ایک اور ویڈیو میں زرافے کو ہڈی چباتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مذکورہ ویڈیوز بھارتی فاریسٹ آفیسر سوسنتا نندا نے شیئر کی ہے ان مناظر نے لوگوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے جب کہ سبزی خور جانوروں کی گوشت کھانے کی مثالیں نئی نہیں ہیں۔ نئی وائرل ویڈیو میں ایک زرافے کو دکھایا گیا ہے، جو مکمل طور پر پودوں سے اپنی خوراک حاصل کرتا ہے اور ہر قسم کی ہریالی کھاتا ہے لیکن وہ ہڈی چبا کر اپنی بھوک مٹا رہا ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ زرافے سبزی خور جانور ہیں لیکن ان کے جسم میں بعض معدنیات جیسے فاسفورس کی کمی کی وجہ سے وہ ہڈیوں کو چباسکتے ہیں۔ نئی وائرل ویڈیو میں ایک زرافے کو دکھایا گیا ہے، جو مکمل طور پر پودوں سے اپنی خوراک حاصل کرتا ہے اور ہر قسم کی ہریالی کھاتا ہے لیکن وہ ہڈی چبا کر اپنی بھوک مٹا رہا ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ زرافے سبزی خور جانور ہیں لیکن ان کے جسم میں بعض معدنیات جیسے فاسفورس کی کمی کی وجہ سے وہ ہڈیوں کو چباسکتے ہیں۔

Views= (864)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین