تربوز کو چھلکے سمیت کھانے کا نیا طریقہ!! لیکن کیسے؟ حیرت انگیز ویڈیو

موسم گرما کے مشہور پھل جیسے آم، تربوز، خربوزے اور دیگر تازگی حاصل کرنے کیلیے کھائے جاتے ہیں، جن کے طبی فوائد سے بھی ہم بخوبی واقف ہیں۔
اسی طرح شدید گرمی کے موسم میں تربوز کا استعمال جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے اسی لیے اسے کاٹنے کے بعد کچھ دیر کیلیے فرج میں بھی رکھا جاتا ہے۔
لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تربوز کو ڈیپ فرائی کرکے کھانے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
تین منٹ 36سکینڈ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آدمی پورے تربوز کو ڈیپ فرائی کر رہا ہے اور بعد میں تلے ہوئے پھل کو چھلکے سمیت کھا رہا ہے۔
اس ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص تربوز پکڑنے کیلیے سیخوں کا استعمال کرتا ہے جو اس میں پھنسائی گئی ہیں، اس کے بعد وہ تربوز کو ایک محلول میں مکمل طور پر ڈبو دیتا ہے۔
بعد ازاں احتیاط سے لیپے ہوئے تربوز کو کھولتے ہوئے گرم تیل میں ڈالتا ہے اور اسے چند منٹ تک بھوننے کیلئے چھوڑ دیتا ہے۔
اس شخص کا دعویٰ ہے کہ تربوز کو فرائی کرنے سے یہ ’’کرنچی‘‘ ہوجائے گا۔ فرائی ہونے کے بعد وہ تربوز کو تیل سے نکال کر اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیتا ہے اور چھلکے سمیت کھاتا ہے کیونکہ فرائی کرنے کے بعد چھلکا بھی نرم ہوجاتا ہے۔

ٹوئٹر صارفین نے تربوز کو اس طرح پکانے کے مقصد کے حوالے سے اپنی الجھن کا اظہار کرتے ہوئے کھانا پکانے کے عمل سے منسلک ممکنہ خطرے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔ کچھ لوگوں نے اس ویڈیو پر طنزیہ کمنٹس بھی کیے۔

Views= (733)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین