کالجز میں طالبات کو منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے جامعات اور کالجز میں طالبات کو منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون ملزمہ نصرت پہلے بھی 4 مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے ملزمہ کا ساتھی الطاف بھی 6 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے ایک لاکھ 30 ہزار نقد، 2 کلو چرس اور آئس برآمد کیا گیا ہے خاتون منشیات فروشی کے لئے کم عمربچوں کو استعمال کرتی تھی، گروہ منشیات اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

Views= (415)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین