بالی وڈ اداکارائیں اور ان کے بورڈ امتحانات کے چونکا دینے والے نتائج

ممبئی: بالی وڈ میں قدم رکھنے کیلیے کسی خاص ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ صلاحیت، لگن اور جذبہ ہی کافی ہوتا ہے، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ فنکار پڑھائی نہیں کرتے۔
بھارتی میڈیا فلم نگری کی اُن نامور شخصیات کے بورڈ امتحانات کے نتائج سامنے لے آیا جنہیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ نتائج کے مطابق کریتی سینن، جھانوی کپور اور انوشکا شرما پڑھائی میں کافی اچھی تھیں۔
عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ کسی تعارف کی محتاج نہیں، ان کا شمار صفِ اول کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں 71 فیصد نمبر حاصل کی۔
وہ آگے بھی پڑھنے کا ارادہ رکھتی تھیں مگر اُس وقت معروف فلمساز کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈینٹ آف دی ایئر‘ میں انہیں اداکاری کا موقع ملا اور وہ 12ویں جماعت کا امتحان نہ دے سکیں۔
جھانوی کپور
آنجہانی فلم اسٹار سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے ریاضی پر اپنے حالیہ تبصرے سے کافی ہلچل مچائی۔ وہ پڑھائی میں کافی اچھی تھیں۔ انہوں نے 10ویں جماعت کے امتحان میں 84 فیصد جبکہ 12ویں میں 86 فیصد نمبر لیے۔
کریتی سینن
خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے نہ صرف اپنی لاجواب اداکاری سے انڈسٹری میں نام کمایا بلکہ وہ پڑھائی میں بھی سب سے آگے رہیں۔ انہوں نے 12ویں کلاس کا امتحان 90 فیصد نمبر لے کر پاس کیا۔
انہوں نے شوق کی وجہ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ اداکارہ نے جے پی انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نوئیڈا سے الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ میں بیچلر آف ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
انوشکا شرما
معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے 12ویں کلاس کے امتحان میں 89 فیصد نمبر حاصل کیے۔ انہوں نے ماؤنٹ کارمل کالج بنگلور سے گریجویشن کر رکھا ہے۔
شردھا کپور
فلم نگری کے لیجنڈ اداکار شکتی کپور کی بیٹی و اداکارہ شردھا کپور بھی پڑھائی میں کافی ثابت ہوئیں۔ انہوں نے اپنی 10ویں 70 فیصد جبکہ 12ویں جماعت میں 90 فیصد نمبر لیے۔

Views= (642)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین