نومولود بچی کی چلنے کی کوشش، ماں حیران، ویڈیو وائرل

امریکا میں نومولود بچی نے سر اٹھا کر چلنے کی کوشش کی جسے دیکھ کر والدہ حیران رہ گئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں تین دن کی بچی نے حیراکن طور پر سر اٹھا کر ہاتھوں سے چلنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی نائلہ ڈیز زباری سر اٹھا کر اپنے بازو کی مدد سے چلنے کی کوشش کررہی ہے۔
بچی کی والدہ سمانتھا مچل کا کہنا ہے کہ جب میں نے بیٹی کو دیکھا تو حیران رہ گئی اور اس کی ویڈیو بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ کوئی میری بات پر یقین نہیں کرے گا۔
بچی کی نانی جو اس وقت بیٹی کے ساتھ موجود تھیں وہ بھی اپنی تین دن کی نواسی کو اس طرح چلنے کی کوشش کرتا دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ جب میں نائلہ کو دیکھا تو میں صدمے میں تھی کیونکہ میں نے بچوں کو پہلے کبھی ایسا کچھ کرتے نہیں دیکھا۔
والد کا کہنا ہے کہ اگر مجھے یہ ویڈیو نہ دکھائی جاتی تو میں بھی یقین نہیں کرتا، ویڈیو اس وقت لی گئی تھی جب نائلہ تین دن کی بھی نہیں تھی۔
سوشل میڈیا پر بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی اسے دیکھ کر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے یہ بالکل نارمل بات ہے وہ بھوکی ہے اس لیے اس طرح کررہی ہے امید ہے کہ آپ نے اسے فیڈ کروایا ہوگا۔

Views= (1812)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین