ویڈیو: ٹرین کی ٹکر کے باوجود لڑکی زندہ بچ گئی

ریلوے پلیٹ فارم پر ٹرین کی زوردار ٹکر کے باوجود لڑکی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے واقعے کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے کہ کس طرح ٹرین کی ٹکر لگنے کے باوجود لڑکی کی جان بچ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پٹری عبور کرتے ہوئے لڑکی اس مخمصے کا شکار تھی کہ آیا وہ لائن کے اس پار جائے یا نہ جائے۔
اس تذبذب میں لڑکی کا دھیان اس چیز سے ہٹ گیا کہ وہ پٹری پر کھڑی ہے اور وہ کوئی فیصلہ کرتی کہ اسی اثنا میں پیچھے سے ٹرین آگئی۔
ویڈیو میں اس خوفناک منظر کو دیکھیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی اور اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بظاہر یہ واقعہ ہنگری کے کسی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ہے اور اس متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Views= (1216)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین