عمران خان کو ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو اپنی ایک ٹویٹ ڈیلیٹ کیے جانے پر سوشل میڈیا پرخاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عمران خان نے گزشتہ شب 12 بج کر 4 منٹ پر ٹویٹ میں الزام عائد کیا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ان کے رکن صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان پر پارٹی چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔
سابق وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جب ایم پی اے نے پارٹی چھوڑنے سے انکارکیا تو ان کے ٹرکوں کو آگ لگا کرتباہ کردیا گیا۔ انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ جلتے ٹرک کی ویڈیو بھی شیئرکی۔
تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ڈیلیٹ کی جانے والی ٹویٹ کے اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
بیشتر صارفین نے عمران خان پر واضح کیا کہ ان کی جانب سے شیئرکی جانے والی ویڈیو نوشہرہ میں آئل ڈپو میں آگ لگنے کے موقع پربنائی گئی تھی اور اس واقعے کو ایک سال سے زائد گزر چکا ہے۔

Views= (589)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین