زمین پر سب سے مضبوط اور طاقتور مخلوق کون سی ہے؟

یہ کرہ ارض جس کو زمین کہا جاتا ہے اس پر لاکھوں مخلوقات بستی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں سے سب سے مضبوط اور طاقتور مخلوق کون سی ہے؟
اس کائنات میں اب تک زمین واحد سیارہ ہے جہاں زندگی پائی جاتی ہے اور یہاں لاکھوں مخلوقات بستی ہیں جن میں انسان کے علاوہ جانور، چرند، پرند اور حشرات الارض کی لاکھوں اقسام ہیں ان میں بہت سے قوی الجثہ اور کئی معدوم بھی ہوچکے ہیں لیکن آج ہم آپ کو اس دنیا میں موجود سب سے مضبوط اور طاقتور ترین مخلوق کے بارے میں بتائیں گے۔
یہ طاقتور اور مضبوط ترین مخلوق نہ انسان ہے اور نہ ہی کوئی قوی الجثہ یا خونخوار جانور اور نہ زمین پر رینگنے والے زہریلے حشرات الارض تو پھر کون ہے جو سب سے زیادہ طاقتور اور مضبوط ہے تو حیران نہ ہوں وہ ایک چھوٹا سا مکوڑا ہے جس کو اوریبٹیڈ یا آرمورڈ مائیٹ نام دیا گیا ہے۔
اس کیڑے کا جسامت تو لگ بھگ ایک ملی میٹر ہے لیکن اس کو اس لیے دنیا کا سب سے مضبوط اور طاقتور ترین جانور مانا جاتا ہے کہ یہ اپنے وزن سے ایک ہزار گنا زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اوریبٹیڈ یا آرمورڈ مائیٹ کے انتہائی طاقتور اور مضبوط ہونے کی وجہ اس کے جسم کا بیرونی سخت اور مضبوط حصہ ہے جس کی بناوٹ ایسی ہے کہ یہ انتہائی سخت جان ہے اور اپنے سے 1180 گنا زیادہ وزن اٹھا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ براعظم ایشیا میں پائی جانے والی چیونٹیاں اپنے جسمانی وزن نے 100 گنا زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں جب کہ گوبر میں پایا جانے والا ایک کیڑا اپنے سے 400 گنا زیادہ وزن اٹھا سکتا ہے لیکن اورینٹیڈ مائیٹ سے ان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

Views= (525)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین