راناثنااللہ کی پریس کانفرنس نے جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی پر شک دور کردیا، عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں کوئی شک رہ گیا تھا تو اس سند یافتہ مجرم کی اس پریس کانفرنس نے ایسے تمام شکوک و شبہات دور کر دیئے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ رانا ثنا اللہ واضح طور پر میڈیا میں سامنے آنے والی خوفناک کہانیوں کو روکنے اور چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کرنے والی خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی جانب سے اتنا برا سلوک اور انہیں ہراساں نہیں کیا گیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے کیا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گزشتہ شب ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک ٹیلی فون کال پکڑی ہے جس میں کسی پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر چھاپے اور ریپ کا ڈرامہ رچانے کے منصوبے پر بات کی جا رہی تھی۔
رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا کہ یہ سازش اس لیے رچائی جا رہی تھی کہ بعد میں یہ دعویٰ کیا جاسکے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور لوگوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

Views= (857)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین