اسمارٹ فون ڈیم میں گرنے پر سرکاری ملازم کا حیران کن اقدام

بھارت میں فون ڈیم میں گرنے پر سرکاری ملازم نے پورے ڈیم کا پانی خالی کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں سرکاری ملازم نے فون ڈیم میں گرنے پر ڈیم سے پانی نکالنے کا حکم دے دیا۔
سرکاری اہلکار نے مہنگے فون کی خاطر 21 لاکھ لیٹر پانی پمپ کیا جس سے 1500 ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جاسکتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق فوڈ آفیسر راجیش وشواس چھٹی گزارنے پہنچے تھے اور غلطی سے ان کا ایک لاکھ روپے مالیت کا اسمارٹ فون ڈیم میں گر گیا جس کی گہرائی 15 فٹ تھی۔
مقامی لوگوں نے فون حاصل کرنے کے لیے غوطہ لگایا لیکن وہ اپنی کوششوں میں ناکام رہے۔
راجیش نے اس کے بعد 21 لاکھ لیٹر پانی نکالنے اور اپنے فون کو نکالنے کے لیے تین دن تک مسلسل پمپوں کا استعمال کیا اور پانی ضائع کردیا۔
چھتیس گڑھ کے محکمہ آبپاشی اور آبی وسائل کے ایک اہلکار کو شکایت موصول ہوئی اور وہ موقع پر پہنچے۔ ان کی مداخلت کے بعد پانی نکالنا بند کر دیا گیا۔
تین دن تک پانی میں رہنے کے بعد بالآخر موبائل کو نکال لیا گیا لیکن اس کی ڈیوائس اب کام نہیں کررہی لیکن انہیں‌ معطل ضرور کردیا گیا ہے۔

Views= (907)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین