ایئرپورٹ ریسلنگ رِنگ بن گیا، ویڈیو وائرل

امریکا کے مصروف ایئرپورٹ پر مسافر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے فری اسٹائل ریسلنگ انداز میں ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی برسات کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر شکاگو کے اوہیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس وقت ریسلنگ رنگ میں تبدیل ہوگیا جب درجنوں مسافر ایک دوسرے سے لڑ پڑے اس دوران مسافروں نے فری اسٹائل ریسلنگ انداز میں لاتوں اور مکوں کی برسات کر دی اور بالوں سے پکڑ کر ایک دوسرے کو گھسیٹا۔
یہ واقعہ گزشتہ منگل کی شب شکاگو اوہیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت پیش آیا جب سامان کے انتظار میں کھڑے ہونے والی جگہ پر مسافروں میں پہلے تلخ کلامی ہوئی جو پھر دوبدو مقابلے میں تبدیل ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں مسافر اس جھگڑے کا حصہ بن گئے جنہوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیے، لاتیں اور مکے برسائے اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا۔ اس جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔
پولیس نے فوٹیج کی مدد سے جھگڑے کے ذمے دار دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
شکاگو پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری پر پیش آیا جہاں مسافروں کے درمیان ہونے والی معمولی تکرار ایک بڑے جھگڑے میں تبدیل ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب ایک 24 سالہ خاتون کو دو افراد نے مُکے مارے جن کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ اور سی ڈی اے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مسافروں اور عوام کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔

Views= (1215)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین