کار کے بونٹ پر بیٹھ کر سفر کرنا دلہن کو مہنگا پڑ گیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں کار کے بونٹ پر بیٹھ کر سفر کرنے پر نئی نویلی دلہن بڑی مشکل میں پھنس گئی۔
کچھ روز قبل دلہن نے کار کے بونٹ پر بیٹھ کر سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ حفاظتی اقدامات اٹھائے بغیر بونٹ پر بیٹھی ہیں اور اس دوران کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ پیش آ سکتا ہے۔
دلہن کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر تیزی سے وائرل ہوئی کہ ٹریفک پولیس بھی حرکت میں آگئی۔ لڑکی کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔
الہ پور علاقے کی ورنیکا نامی لڑکی نے اس سے قبل بغیر ہیلمٹ اسکوٹر بھی چلائی تھی۔
ورنیکا کو بونٹ پر بیٹھنے کے جرم میں 15 ہزار روپے جبکہ بغیر ہیلمٹ کے اسکوٹر چلانے پر 1500 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

چند روز قبل ریاست بہار میں پولیس اہلکار نے خاتون کی جانب سے شادی کیلیے انکار کیے جانے پر طیش میں آکر شادی کے روز دلہن کو گولی مار دی تھی۔
پولیس اہلکار بیوٹی پارلر میں داخل ہوا جہاں خاتون اپوروا کماری دلہن کا میک اپ کروا رہی تھی اور شادی کے بندھن میں بندھنے والی تھی۔
ملزم نے جب خاتون کو دلہن بنتے دیکھا تو وہ غصے میں آگیا اسے دو گولیاں ماریں۔ ایک گولی اس کے بائیں کندھے پر لگی جبکہ دوسری گولی چھو کر گزر گئی۔
خاتون کو گولی مارنے کے بعد ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا نہ کر سکا کیونکہ گھبراہٹ کی وجہ سے اس کے ہاتھ سے پستول چھوٹ گئی تھی۔

Views= (1354)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین