ساتھ کھیلنے والی لڑکی، ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

جانور پالنا بے شمار لوگوں کا پسندیدہ مشغلہ اور شوق ہوتا ہے جس کے لیے وہ کسی بھی قسم کے خطرے کو مول لینے کیلیے ذہنی طور پر تیار بھی رہتے ہیں۔
بہت سے لوگ اپنے گھروں میں خطرناک قسم کے درندہ صفت جانور بھی ساتھ رکھنے ہیں جن میں شیر، چیتا، اژدھے اور دیگر شامل ہیں۔
لیکن ایک چھوٹی سے لڑکی نے مکڑیاں پالی ہوئی ہیں اور وہ بھی کوئی عام نہیں بلکہ بڑے سائز کی مکڑیاں جنہیں سامنے دیکھ کر خوف سے ہماری آواز ہی بند ہوجائے۔
خوف کی علامتوں میں سب سے زیادہ عام خوف ’آراکنو فوبیا‘ ہے جسے مکڑیوں کا خوف کہا جاتا ہے اس فوبیا میں مبتلا افراد مکڑی کا سامنے دیکھ کر شدید خوف اور دہشت کا شکار ہوجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں یہ پیاری سی بہادر بچی ہمیں اپنے خوف کا مقابلہ کرنے اور اس پر قابو پانے کا طریقہ سکھا رہی ہے۔
کمسن بچی بے خوف ہوکر ایک بڑی مکڑی کے ساتھ کھیلتی دکھائی دے رہی ہے اور انہیں اپنے ہاتھ میں اٹھا بھی لیتی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکڑی رینگتے ہوئے بچی کی پشت پر بھی چلی جاتی ہے لیکن وہ اس سے ڈرنے کے بجائے کھیلنے میں مصروف رہتی ہے۔
مذکورہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور بچی کو ’بہادر‘ کا لقب دے رہے ہیں۔

Views= (1101)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین