یار مجھے بتاؤ یہ کھاتی کیا ہے ؟ ماہ نور بلوچ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نہ صرف فلموں اور ڈراموں میں کم نظر آتی بلکہ وہ ٹی وی پروگرامز اور سوشل میڈیا پر بھی کم ہی نظر آتی ہیں ۔
اداکارہ ماہ نور بلوچ کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن پر وقت کا کوئی اثر نہیں ہو رہا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ بوڑھی ہونے کے بجائے مزید حسین اور جوان نظر آ رہی ہیں۔
مداحوں کو اداکارہ کی تازہ تصاویر اور ویڈیو دیکھنے کیلئے کئی کئی مہینے انتظار کرنا پڑتا ہے کیونکہ نہ تو سوشل میڈیا پر ایکٹو رہتی ہیں اور نہ ہی پروگرامز میں جلوہ گر ہوتی ہے ہیں ۔
رواں ماں کے آغاز میں مشہور بیوٹی سیلون نبیلا سے اداکارہ نے سروس حاصل کیں تو سیلون کی جانب ایک ویڈیو پوسٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تو دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
گزشتہ روز میک اپ آرٹسٹ معظم حسین نے ماہ نور بلوچ کو ٹیگ کرتے ہوئے وہی ویڈیو دوبارہ پوسٹ کی تو اداکارہ کی ویڈیو تبصروں کا عمل پھر سے شروع ہوگیا ۔

شمع جونیجو لکھتی ہیں کہ جب میں 19 برس کی تھی تو اداکارہ 30 برس کی تھیں اور جب میں 51 برس کی ہوں تب بھی اداکارہ 30 برس کی ہی نظر آتی ہیں۔
باسط علوی نے تو سوشل میڈیا صارفین سے ہی سوال کرڈالا کہ ’ یار مجھے بتاو یہ کھاتی کیا ہے ؟ ۔
یاد رہے کہ ماہ نور بلوچ کئی سالوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں انہوں نے پی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ’ماروی‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی،جس کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا ۔

Views= (779)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین