بینک میں خود کش حملہ آور کو دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے

حیدرآباد: بھارت میں ایک خودکش بمبار ماسک لگائے بینک میں داخل ہوگیا اور رقم کا مطالبہ کرنے لگا جسے دیکھ کر لوگوں کے ہوش اُڑ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کے بینک میں ایک شخص ماسک لگائے داخل ہوا، بینک سے رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے اس نے دھمکی دی کہ اگر رقم نہیں دی گئی تو وہ خود کش بم سے سب کو لے اڑے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیواجی نامی شخص نے اپنے جسم پر بم باندھ کر عملے کو دھمکی دی کہ اسے دو لاکھ چاہیے، اگر مجھے رقم نہ دی گئی تو میں خود کو بم دھماکہ سے اڑا لوں گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بینک کے سیکیورٹی عملے نے چالاکی سے کام لیا اور جعلی خودکش بمبار کو پکڑتے ہوئے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس اطلاع ملنے کے بعد بینک پہنچی اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا تاہم ملزم کی گرفتاری کے بعد اصل بات سامنے آئی، جس کے بعد پتا چلا کہ شیواجی کے جسم پر بم نقلی ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے پوچھ گچھ کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے، تفتیش کے دروان شیواجی نے بتایا کہ اس نے یو ٹیوب میں دیکھ کر لوٹنے کا یہ منصوبہ بنایا تھا جو ناکام ہوگیا۔

Views= (924)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین