’ایشوریہ رائے کی جانب سے شوارمے کو خراج تحسین پیش کرنا اچھا لگا‘

فرانس میں جاری معروف کانز فلم فیسٹول میں انڈیا سمیت دنیا بھر کے شوبز ستارے اپنے جلوے بکھیر رہے ہیں۔
جمعرات کو کانز فلم فیسٹول میں بالی وُڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے بھی ریڈ کارپیٹ پر واک کر کے اپنے جلوے بکھیرے۔
اداکارہ نے فیسٹیول کے دوران کالے اور سِلور رنگ کا انتہائی قیمتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
فیسٹیول میں اُن کی آمد کے موقع پر انہیں دنیا بھر کے میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر بھی خوب توجہ مل رہی ہے۔
وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موضوع بحث ہیں جہاں ان کے مداح ان کی اداؤں پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں تاہم کچھ صارفین کی جانب سے ان کے لباس پر ٹرولنگ بھی کی جا رہی ہے۔
اُن کے لباس کے بارے میں روزی اپنی ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ ’جب ایشوریا رائے نے خود کو گفٹ کی طرح پیک کر لیا۔‘

عمارہ احمد نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایشوریا رائے کی جانب سے شوارمے کو خراج تحسین پیش کرتا دیکھ کر اچھا لگا۔‘

Views= (577)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین