فوج سے متعلق لطیفہ سنانے پر چینی کامیڈین پر 60 کروڑ جرمانہ

بیجنگ: چین میں معروف اسٹیج کامیڈین پر فوج سے متعلق سامعین کو لطیفہ سنانے پر 14.7 ملین یوآن (59 کروڑ 87 لاکھ 82 ہزار 276 روپے) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹینڈ اپ کامیڈین نے ایک اسٹیج پروگرام میں سامعین کے مجمع میں ایک لطیفہ سنایا جس میں دو کتوں کا زکر کیا گیا تھا اور لطیفے میں 2013 میں چینی صدر شی جنپنگ کی جانب سے متعارف کرائے گئے پیپلز آرمی کے نعرے کا بھی استعمال کیا۔
اس لطیفے کو ملکی وقار اور قومی سلامتی کا مذاق بنانے کے مترادف سمجھا گیا اور سخت ایکشن لیتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔
یہ بھاری جرمانہ شنگھائی شیاگو کلچر میڈیا کمپنی سے تعلق رکھنے والے اسٹینڈ اپ کامیڈین لی ہاؤشی پر عائد کیا گیا ہے۔
میڈیا کمپنی نے ملکی قوانین کا احترام کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا اور غلطی تسلیم کرتے ہوئے کامیڈین لی ہاؤشی کے ساتھ کیا گیا کانٹریکٹ منسوخ کردیا۔

Views= (378)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین