کانز فلم فیسٹیول 2023 میں بھارتی اداکاراؤں کے فیشن کے چرچے

فرانس: فلمی دنیا کے مشہور کانز انٹرنیشنل فلمز فیسٹیول میں بھارتی اداکاراؤں کے حسن نے شرکاء کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
فرانس میں 76 ویں کانز فلم فیسٹیول 2023 میں بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنا ڈیبیو دیا ہے۔
سارہ نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کیلئے دیسی انداز اپناتے ہوئے بھارتی ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلہ خوبصورت لہنگا پہنا۔ پہلی مرتبہ کانز کے ریڈ کارپٹ پر انٹری دینے والی سارہ کی اسٹائلنگ اور فیشن کو بےحد پسند کیا گیا۔

کانز فلم فیسٹیول کے رنگا رنگ میلے میں سابق سابقہ مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ مانوشی چھلر سمیت ایشا گپتا، عروشی روتیلا نے بھی ریڈ کارپٹ پر شاندار انٹری دی۔
رواں سال فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والے دیگر بالی ووڈ ستاروں میں ایشوریہ رائے بچن، انوشکا شرما، مرنال ٹھاکر، ڈولی سنگھ اور ریئلٹی ٹی وی شو کی اسٹار ساکشی پردھان شامل ہیں جو جلد کانز کا حصہ بنیں گی۔
یاد رہے کہ ہر سال فرانس میں فلمی دنیا کا یہ فیسٹیول سجایا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے منتخب فلموں کو پریمیئر کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز شروع ہونے والا کانز فیسٹیول 27 مئی تک جاری رہے گا۔

Views= (756)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین