سبینا فاروق کی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سبینا فاروق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق نے نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گانے پر ساڑھی پہنے خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں گانے کے بول ’نین والے نے آہا۔‘ لکھا۔
سبینا فاروق نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر اداکارہ کے فالوورز کی ہزاروں میں ہے اور سبینا سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں سبینا فاروق نے بتایا تھا کہ ان کا تعلق پنڈی سے ہے اور ڈرامہ انڈسٹری میں ان کا آڈیشن بہت ہی برا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آڈیشن برا ہونے کے باوجود ڈائریکٹر نے پہچان لیا تھا کہ وہ مجھے کردار سمجھائیں گے تو میں کرلوں گی۔
سبینا فاروق کا کہنا تھا کہ ’گھر والے اداکاری کے راضی نہیں تھے میری بڑی بہن نے سپورٹ کیا اور والدین سے کہا کہ اسے جانے دیں جس کے بعد کراچی آگئی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بڑی بہن نے میرے لیے مار بھی کھائی ہے اور میری کامیابی کے پیچھے بہن کا ہاتھ ہے۔

Views= (1107)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین