دریائی گهوڑے کا بچوں پر حملہ، خوفناک ویڈیو نے دل دہلا دیئے

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق افریقہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے، جھیل میں نہانے والے بچے دیوہیکل جانور کے منہ کا نوالہ بنتے بنتے رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین بچے جھیل کے پانی میں کسی بھی خطرے سے بےنیاز ہوکر مزے سے نہا رہے ہیں۔
عام طور پر دریائی گھوڑا دیکھنے میں بہت بڑی جسامت والا ہوتا ہے لیکن اسے بہت معصوم اور شریف سا جانور تصور کیا جاتا ہے لیکن جانور تو جانور ہے اس سے کچھ بعید نہیں کہ کب کیا کرجائے۔
کچھ ایسا ہی ان نو عمر بچوں کے ساتھ ہوا جو اس جانور سے بے خبر ہوکر جھیل میں ڈبکیاں لگا رہے تھے کہ اچانک پانی میں چھپے ہوئے دریائی گھوڑے کو ان بچوں کی موجودگی پسند نہ آئی۔
دریائی گھوڑے نے حملے سے قبل اپنے مخصوص انداز میں اپنے منہ سے زوردار پانی کی دھار ماری، جسے سن کر بچوں کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ اگلے ہی لمحے وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے، خوش قسمتی سے وہ مخالف سمت میں فرار ہوئے جس سے ان کی جان بچ گئی۔
اس منظر کی ویڈیو بنانے والا شخص بھی اس خطرناک صورتحال میں اپنا توازن کھو بیٹھا، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے اور کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات سے آگاہ کررہے ہیں۔

Views= (954)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین