عام سی چارپائی، مگر قیمت ہوش اڑا دے گی!

5 افراد چارپائی کی بکنگ کرا چکے ہیں

چارپائی ایک آرام دہ بستر ہے جو صدیوں سے بالخصوص برصغیر پاک وہند میں استعمال ہوتا آیا ہے تاہم یہ عام چارپائی ساڑھے 3 لاکھ روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کئی آرام دہ بستر متعارف کرائے گئے ہیں لیکن چارپائی جو صدیوں سے بالخصوص برصغیر پاک وہند میں استعمال ہوتی آئی ہے اس کا استعمال گوکہ متروک ہوتا جا رہا ہے تاہم کئی علاقوں خاص طور پر دیہی علاقوں، ہوٹلوں میں اب بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مہمانوں کو احترام کے ساتھ چارپائی پر بٹھانا ہماری روایت کا اہم حصہ رہا ہے۔
آج جب سوشل میڈیا کے دور میں ہر جانب آن لائن شاپنگ فروغ پا رہی ہے جس سے کئی معنوں میں بچت بھی ہوتی ہے تاہم بعض اوقات یہ جیب پر بہت زیادہ بھاری پڑتی ہے۔
امریکی ای کامرس ویب سائٹ پر چارپائی فروخت کا اشتہار موجود ہے جو بھارتی ایک لاکھ روپے سے زائد یعنی پاکستانی ساڑھے 3 لاکھ سے زائد روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
انٹرنیٹ صارفین عام کی چارپائی کی یہ غیر معمولی قیمت دیکھ کر حیران تو ہیں لیکن لوگ اس کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں اور بھارت میں قائم ایک دکان جس کا یہ اشتہار ہے وہاں 5 صارفین اس چارپائی کی بکنگ کرا چکے ہیں۔
آن لائن پلیٹ فارم نے صارفین کو اس کی خریداری پر آمادہ کرنے کے لیے چارپائی کی تفصیلات میں اسے بہت خوبصورت سجاوٹ کے ساتھ روایتی ہندوستانی بستر کے طور پر درج کیا ہے۔
اس کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہاتھ سے تیار کردہ چارپائی ہے جسے لکڑی اور جوٹ کی چھالوں سے بنی رسیوں سے بنایا گیا ہے۔ تفصیلات میں چارپائی کے طول وعرض اور استعمال شدہ مواد کی تفصیل بھی درج ہے۔

Views= (825)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین