گاڑی صاف کرنے والی خاتون کیساتھ کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون گاڑی صاف کرنے میں مصروف ہے لیکن وہ اس سے بے خبر ہے کہ اس کا دوست اس کی محنت پر پانی پھیر رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گاڑی کی ونڈ شیلڈ صاف کررہی ہے جیسے ہی وہ گاڑی کی چھت کی طرف بڑھتی ہے تو اس کا دوست جو بالکونی میں موجود ہے ونڈ شیلڈ پر واٹر گن سے پانی پھینک دیتا ہے۔‘
خاتون واپس پلٹ کر دیکھتی ہے تو ونڈ شیلڈ پر پانی دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے وہ دوبارہ ون شیلڈ صاف کرکے دوسری جانب سے آکر گاڑی صاف کرنا شروع کردیتی ہے۔
خاتون کا دوست دوبارہ ون شیلڈ پر پانی کا اسپرے کردیتا ہے وہ یہ دیکھ کر غصے میں آجاتی ہے لیکن دوبارہ گاڑی صاف کرکے دوسری جانب چلی جاتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب تیسری بار خاتون کا دوست یہی حرکت کرتا ہے تو وہ غصے میں آکر کپڑا ہی پھینک دیتی ہے اور اس کا دوست مسکرا رہا ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Views= (1307)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین