آپکا بیٹا بہت پریشان کرتا ہے، عالیہ کی پاپارازی کی والدہ کو شکایت

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاپارازی (فوٹوگرافر یا فوٹو جرنلسٹ) کے سامنے اس کی والدہ کو شکایت لگادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ہونے والے ایک ایونٹ میں عالیہ بھٹ پہنچیں تو وہاں پاپارازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وہاں موجود ایک پاپارازی (فوٹوگرافر) نے اپنی والدہ سے عالیہ بھٹ کو ملوایا تو وہ ان سے پرجوش انداز میں ملیں اور ان کے بیٹے کی شکایت کردی۔
اداکارہ نے کہا کہ آپ کا بیٹا بہت پریشان کرتا ہے۔
لیکن اس کے ساتھ ہی عالیہ نے مسکراتے ہوئے فوٹو جرنلسٹ کی تعریف بھی کی اور کہا کہ بہت اچھا کام کرتا ہے۔
بعدازاں اداکارہ نے پاپارازی کی والدہ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
خیال رہے کہ پاپارازی سے مراد ایسے فوٹوگرافر یا فوٹو جرنلسٹ ہیں جو مشہور شخصیات کا پیچھا کرتے ہیں اور ان کی اجازت یا چھپ کر ان کی تصاویر بناتے ہیں۔
بالی وڈ کی کئی شخصیات پاپارازی سے ہمیشہ تنگ رہی ہیں جن میں سیف علی خان اور دیگر شامل ہیں۔

Views= (802)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین