متعدد خواتین شادی کی پیش کش کر چکی ہیں، چاہت فتح علی خان

کامیڈین اور خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گلوکاری اور فن سے متاثر ہوکر متعدد خواتین نے انہیں شادی کی پیش کش کی تھی۔
چاہت فتح علی خان گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، انہیں ماضی کے شاہکار گانوں کو بے ڈھنگے انداز میں گانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔
چاہت فتح علی خان عام طور پر دوسرے گلوکاروں کی جانب سے گائے گئے گانوں کو بے ڈھنگے اور مزاحیہ انداز میں گاکر شائقین کو محظوظ کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم وہ اپنے دعووں کی وجہ سے بھی آئے دن سوشل میڈیا اور میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔
کچھ دن قبل انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ماضی میں فرسٹ کلاس کرکٹر رہے تھے اور معروف ٹیسٹ کرکٹر اور باؤلر عاقب جاوید کو انہوں نے ہی اچھی کرکٹ سکھائی۔
اسی طرح انہوں نے یہ بھی ماضی میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے گلوکارہ کا مشورہ دیا تھا۔
اور اب ان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی گلوکاری سے متاثر ہوکر متعدد خواتین انہیں شادی کی پیش کر چکی ہیں۔
چاہت فتح علی خان کے پرانے انٹرویو کی کلپ وائرل ہونے کے بعد لوگ ان کےبیانات پر طرح طرح کے کمنٹس کرکے محظوظ ہوتے دکھائی دیے۔
وائرل ویڈیو کلپ میں چاہت علی خان بتاتے سنائی دیتے ہیں کہ ان کی زیادہ تر مداح خواتین ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ جب بھی ٹوئٹر پر براہ راست گلوکاری کرتے ہیں تو انہیں سننے والی 70 فیصد خواتین ہوتی ہیں جو ان کی تعریفیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی گلوکاری سے متاثر ہوکر اب تک کم از کم نصف درجن سے زائد مداح خواتین انہیں شادی کی پیش کر چکی ہیں۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ انہیں 6 سے 7 خواتین شادی کرنا کا کہ چکی ہیں لیکن انہوں نے انہیں بتایا کہ وہ فی الحال شادی کے لیے تیار نہیں۔
چاہت فتح علی خان کی مذکورہ ویڈیو پر لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹس کرکے میڈیا پر بھی تنقید کی اور لکھا کہ میڈیا فالتو میں ان کی تشہیر کرتا دکھائی دیتا ہے۔

Views= (1032)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین