ایلون مسک کی کمپنی دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ لانچ کرے گی

پہلی بار دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ لانچ ہونے جارہا ہے، یہ راکٹ زمین کے مدار کی جانب پرواز کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی بزنس مین ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس آج پہلی بار اپنا اسٹار شپ راکٹ سسٹم لانچ کرے گی۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں اسپیس ایکس کے مرکز سے اسٹار شپ کو پہلی بار زمین کے مدار پر روانہ کیا جائے گا۔
یہ راکٹ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے لانچ کئے جانے کا امکان ہے۔
راکٹ اب تک خلا میں بھیجے گئے کسی بھی راکٹ سے دگنی طاقت کا حامل ہے۔
ایلون مسک کا یہ اسٹار شپ 120 میٹر لمبا ہے اور اس کا وزن 50 لاکھ کلوگرام ہے جس میں کوئی انسان موجود نہیں ہوگا۔
ایلون مسک کو اس اسٹار شپ سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں ہیں، انہوں نے بتایا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں بہت زیادہ امیدیں نہیں رکھنی چاہئیں، شاید لانچنگ کامیاب نہ ہو سکے۔
وہ کہتے ہیں کہ ’اگر صورتحال ہمارے حق میں نہ ہو یا ہمیں کچھ تشویش ہوئی تو اس کا زیادہ امکان ہے کہ اس لانچ کو ملتوی ہو جائے گا کیونکہ ہم اس لانچ کے بارے میں کافی محتاط رہیں گے۔

Views= (896)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین