پولیس اہلکاروں نے 16 سالہ نہتے نوجوان پر فائرنگ کردی، حالت تشویشناک

دوست منتیں کرتا رہا ا،ہلکار ویڈیو بناتے رہے

کراچی: نیوگولیمار انڈرپاس میں رضویہ تھانے کے سادہ لباس اہلکاروں کی فائرنگ سے 16سالہ نوجوان ایان شدید زخمی ہوگیا۔
ایان کے دوست اور عینی شاہد اویس نے بتایا کہ مجھے موٹرسائیکل سوار سادہ لباس چار اہلکاروں نے پکڑ لیا، ایان نے سادہ لباس اہلکاروں کو دیکھ کر اپنی موٹرسائیکل موڑ لی تو اس پر سادہ لباس اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس سے وہ گرکر زخمی ہوگیا۔
ایان کے دوست اور عینی شاہد اویس کے مطابق میں منتیں کرتا رہا ایان کو اسپتال لے جانے دو لیکن رضویہ تھانے کے سادہ لباس اور باوردی اہلکار اس کی ویڈیو بناتے رہے۔
اس مو قع پر ایان کے والد نے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایان کی حالت تشویشناک ہے اس کے جسم کا نچلا حصہ کام ہی نہیں کررہا۔
واقعہ کے فوری بعد رابطہ کرنے پر رضویہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہمارے اہلکاروں کو نوجوان زخمی حالت میں نیو گولیمار انڈرپاس میں ملا جسے وہ عباسی شہید اسپتال لے آئے۔

Views= (907)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین