وزن کم کرنے کیلئے رمضان ڈائٹ پلان کیا ہونا چاہیے؟

بہت سے افراد یہ سوچتے ہیں کہ رمضان میں وزن کم کرلیں گے کیونکہ سارا دن کھانا پینا نہیں ہوتا، لیکن ہماری روایات کے مطابق ساری کثر افطار میں نکل جاتی ہے جس میں مختلف کھانے ہوتے ہیں جن میں سے متعدد چیزیں تلی ہوئی ہوتی ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔
تو آئیے جانتے ہیں کہ رمضان المبارک میں کس طرح کا ڈائٹ پلان یا آپ کی روٹین ہو جو صحت پر اثر بھی نہ پڑے اور وزن میں بھی کمی ہو۔
رمضان میں کیا کھانا ہے سب سے پہلے اس کا فیصلہ کریں:
سحری اور افطار کے کھانوں کا شیڈول ہفتے کے آغاز پر ہی بنالیں، کوشش کریں کہ کھانوں میں غذائیت سے بھرپور کھانے شامل کریں، کوشش کریں پھل اور سبزیوں سمیت پروٹین والی غذائیں کھائیں۔
سحری کیلئے مشورے:
* اپنے دن کا آغاز یعنی جب سحری کے لیے اٹھیں تو سب سے پہلے ایک گلاس پانی پیئیں، اس کے بعد کوئی ایسی چیز کھائیں جس میں پروٹین شامل ہو، جیسے کہ انڈا، دہی یا چیز وغیرہ۔
* اس کے علاوہ سحری میں آپ کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں شامل کرسکتے ہیں جیسا کہ دلیا، براؤن چاول، ڈرائی فروٹس وغیرہ۔
یہ کھانے آپ کو دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس دلاتے رہیں گے۔
افطار میں کیا کرنا چاہیے؟
*کوشش کریں کہ افطار میں کھجور کھانے کے بعد سب سے پہلے کوئی پھل کھائیں، اس کے بعد آلو سے بنی بغیر تلی کوئی چیز کھا سکتے ہیں، یا آپ کوئی سلاد بھی بنا سکتے ہیں جس میں ابلے ہوئے آلو شامل ہوں۔
* کوشش کریں کہ رمضان میں جسم میں پانی کی کمی نہ ہو، چونکہ پانی زیادہ نہیں پیا جاتا، اسی لیے افطار کے بعد جب موقع ملے، پانی ضرور پیئں، کولڈ ڈرنک سے گریز کریں اور ناریل کے پانی سمیت جوس پینے کو ترجیح دیں۔
* بہت ضروری ہے کہ روزوں میں جسمانی ورزش کریں، ہر روز 30 منٹ کی ورزش لازمی کریں۔

Views= (556)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین