8 ارب 60 کروڑ روپے کی 5800 کلوگرام منشیات برآمد

پاکستان بحریہ کے دو جہازوں نے فضائی یونٹ کے تعاون سے شمالی بحیرہ عرب میں تقریباً 5800 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی جس کی مالیت 8.6 ارب روپے ہے۔
بدھ کو پاکستان نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ کارروائی میں بحریہ کے دو جہازوں نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا جس کے نتیجے میں منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لی گئی ہے۔
پاکستان نیوی کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں دو مشکوک کشتیوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران چھان بین کرنے پر ان سے منشیات کی بڑی مقداربرآمد کی۔ بین الاقوامی منڈی میں پکڑی گئی منشیات کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 8.6 ارب روپے ہے۔
منشیات کی برآمدگی کے بعد پکڑی گئی دونوں کشتیوں کو ملکی قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Views= (556)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

تازہ ترین