آصف زرداری کو آرمی چیف کی تعیناتی کا فری ہینڈ مل گیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی تعیناتی کے فیصلے میں آصف زرداری کی رائے ترجیح میں پہلے نمبر پر ہوگی۔
نجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آج صدر مملکت کو بھیج دی جائےگی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں آصف زرداری نے اچھی تجویز دی ہے، آج کے فیصلے میں زرداری صاحب کی رائے ترجیح میں پہلے نمبر پر ہوگی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری روکنے سے ایک غیر یقینی صورتحال تو ضرور ہوگی، حکومت کو بھی دھچکا لگےگا، لیکن حتمی شکست عمران خان کو ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس ادارے سے تعلقات بہتر کرنے کا یہ ایک موقع بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمری کا ٹائم ٹیبل اتفاق رائے سے طے ہوا ہے، ہم نے جو ٹائم ٹیبل سیٹ کیا تھا اس میں ایک دو روزکا فرق پڑا ہے، میرے خیال میں آج صدر مملکت کے پاس سمری یا ایڈوائس چلی جانی چاہیے۔
دریں اثناء چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اہم تقرری سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطے میں ہوں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پارٹی کا سربراہ ہوں، صدر مجھ سے ضرور مشاورت کریں گے، وزیراعظم اہم تقرری کیلئے مشاورت کرنے لندن چلے جاتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں، ملک جس طرح چلا یا جا رہا ہے قوم اسے مزید قبول نہیں کرے گی۔

Views= (366)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین