وہاڑی میں جعلی پولیس مقابلہ، ڈی ایس پی معطل، ڈی پی او عہدے سے برطرف

پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس فیصل شاہکار نے بدفعلی کی الزام میں ڈی پی او وہاڑی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے جبکہ جعلی پولیس مقابلے میں ایک شخص کی ہلاکت کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 6 اہلکاروں کے خؒاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب نے ملتان کے ریجنل پولیس آفیسر رفعت راجا کی سفارش پر پولیس مقابلے میں ایک شخص کی ہلاکت کے معاملے پر 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا، آئی جی پنجاب نے واقعے کی تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
ملتان کے ریجنل پولیس آفیسر نے آئی جی پی کو ڈی پی او رانا شاہد پرویز اور ڈی ایس پی صداقت علی سمیت 6 اہلکاروں پر جرمانہ عائد کرنے کی تجویز بھی دی۔
بعد ازاں سینٹرل پولیس آفس (سے پی او) نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں انتظامی غفلت برتنے پر ڈی پی او کی برطرفی اور ڈی ایس پی کی معطلی کا حکم دیا کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں انتظامی غفلت برتنے، حقائق چھپانے اور جعلی مقابلے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس اہلکاروں کے خلاف رپورٹ کرنے میں تاخیر پر افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا۔
ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ سینٹرل پولیس آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں انتظامی غفلت برتنے پر ڈی پی او کےخلاف کارروائی حیران کن بات ہے کیونکہ ماضی میں ضلعی پولیس کے دیگر سربراہان کی خلاف اس طرح کی کارروائیاں نہیں کی گئیں۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ کے کچھ پولیس افسران نے اس کارروائی کو ڈی پی او کے خلاف امتیازی سلوک قرار دیا کیونکہ وہ صوبائی پولیس سروس کے افسر رہ چکے ہیں۔
اہلکار نے کہا کہ ماضی میں ڈی پی او کے طور پر فرائض انجام دینے والے پولیس افسران کے ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا اور سینٹرل پولیس کو رپورٹ کرنے کہ حکم دیا گیا، سینٹرل پولیس نےاپنے نوٹیفکیشن میں ان افسران کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) سے ہونے کی وجہ ان کے خلاف بد انتظامی جیسے الفاظ کا ذکر نہیں کیا تھا۔
اہلکار نے مزید کہا کہ پچھلے دو دہائیوں میں ڈی پی او کے خلاف کارروائی کی کوئی مثال نہیں ملتی، اہلکار نے زینب ریپ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں سابق ڈی پی و (پی ایس پی افسر) کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
اہلکار نے کہا کہ اس کیس میں بھی ایک معصوم شخص کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا, ڈی پی او کی برطرفی کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد انہیں سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Views= (829)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین