امیشا پٹیل نے عمران عباس سے تعلقات پر وضاحت کردی

معروف بولی وڈ اداکارہ 46 سالہ امیشا پٹیل نے 39 سالہ پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ رومانوی تعلقات کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے تمام خبریں پڑھیں۔ بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ سے بات کرتے ہوئے امیشا پٹیل نے بتایا کہ وہ عمران عباس کو کئی سال سے جانتی ہیں، وہ دونوں امریکا کی یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھے تھے۔
ان کے مطابق حال ہی میں عمران عباس اور وہ خلیجی ملک بحرین میں ملے، جہاں دونوں نے تقریبات میں شرکت کرنے سمیت انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو بھی نشر کی تھی جب کہ دونوں نے معروف بولی وڈ گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر پرفارمنس بھی کی تھی، جس کی ویڈیو دونون نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’دل میں درد سا جگا ہے‘ عمران عباس کا پسندیدہ ترین گانا تھا، جس وجہ سے دونوں نے اس پر پرفارمنس کی اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔
امیشا پٹیل کے مطابق دونوں کا پہلے سے ملاقات یا ویڈیو بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، ان کی اچانک ملاقات ہوئی تو دونوں نے ویڈیوز بنائیں اور ایک ساتھ اچھا وقت گزارا۔
عمران عباس سےتعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بولی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی اداکار سے اپنے رومانوی تعلقات کی تمام خبریں پڑھیں، جن سے وہ لطف اندوز ہوئیں ۔
ان کے مطابق ان کے اور عمران عباس کے درمیان کئی سال سے تعلقات ہیں مگر ان کے رومانوی تعلقات ہیں، لوگ انہیں جوڑی کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو کہ غلط ہے۔

Views= (382)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین