ماورا حسین کو رونالڈو کی ’مبارکباد‘، ’اب ملک کا قرضہ ختم ہو جائے گا‘

معروف اداکارہ ماورا حسین نے نئے سال کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سکرین شاٹ شیئر کی ہے جس میں فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کا میسیج دیکھا جا سکتا ہے۔
اس میسیج میں بظاہر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے نئے سال 2025 کی آمد پر اداکارہ کو مبارک دی گئی ہے۔
اداکارہ ماورا حسین نے اس سکرین شاٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’سال بن گیا ہے‘، انسٹا گرام سٹوری پر شیئر کیے گئے سکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماورا نے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
ماورا حسین کی جانب سے یہ کہنا کہ انہیں رونالڈو کی جانب سے سال نو کی مبارک دی گئی ہے کسی حد تک درست ہے لیکن اس پیغام میں رونالڈو کی جانب سے کہیں بھی ماورا حسین کو مخاطب نہیں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے ماورا حسین کی انسٹاگرام سٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کا تہنیتی پیغام مخصوص طور پر اداکارہ کے لیے نہیں تھا بلکہ یہ کرسٹیانو رونالڈو کا انسٹاگرام براڈ کاسٹ چینل سبسکرائب کرنے والے ہر ایک صارف کے لیے تھا۔
کرسٹیانو رونالڈو کے لاکھوں مداحوں کو سال نو کا یہ تہنیتی پیغام موصول ہوا ہے۔ ماورا حسین کے انسٹاگرام سے یہ سٹوری تو اس وقت غائب ہو گئی ہے تاہم اس کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور صارفین کی جانب سے ان پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ماورا حسین کی سٹوری پرردعمل دیتے ہوئے فضل الحق شنواری نامی صارف نے لکھا ’یہ در اصل رونالڈو کے براڈ کاسٹ چینل کا میسج ہے اور یہ مجھے بھی موصول ہوا ہے، ماورا صرف شو آف کر رہی ہیں۔‘
نسیم یوسفزئی نامی صارف نے لکھا ’یار ابھی کرسٹیانو رونالڈو سے بات ہوئی ہے وہ کہہ رہا ہے غلطی سے میسج سینڈ ہوا ہے اور اس نے سوری بھی بولا ہے۔‘
شہریار نامی صارف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارے بھائی واہ، یہ تو کمال ہو گیا، تاریخ رقم ہو گئی نا؟‘
علی ملک نامی صارف نے لکھا کہ ’اب ملک کا قرضہ اتر جائے گا سب خوش ہو جائیں۔‘
ابرار خان نامی صارف نے لکھا کہ ’سلمان خان جیسے ایکٹر کے ساتھ ہیلو ہائے نہیں کیا ان کو رونالڈو میسج کرے گا؟‘

thanks for reading

Views= (1)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین