یوکرین نے روسی افواج پر ’پگھلی دھاتیں‘ برسانا شروع کردیا

یوکرین کی فوج نے معرکہ آرائی میں اپنی پوزیشن مستحکم بنانے کے لیے روسی افواج پر پگھلی ہوئی دھاتیں برسانا شروع کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے کئی چینلز پر آگ اگلتے ڈریگن ڈرونز کی وڈیوز نمودار ہوئی ہیں جو تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔
کھارکِو نامی علاقے میں یوکرینی فوج کے ڈریگن ڈرونز کی طرف سے برسائی جانے والی پگھلی ہوئی دھاتوں کی زد میں آکر درختوں کے علاوہ روسی فوج کی متعدد گاڑیاں بھی جل گئیں۔
ٹیلی گرام کی چینل khorne group پر ایسی وڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں جن میں ڈرونز خاصی نیچی پرواز کرتے ہوئے ایلیومینم پاؤڈر اور آئرن اوکسائڈ کا مکسچر برساتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ مکسچر بہت تیزی سے اور غیر معمولی درجہ حرارت کے ساتھ بھڑک اٹھتا ہے۔
یوکرینی ڈرونز کے ذریعے برسائی جانے والی پگھلی ہوئی دھات کی زد میں آنے والی گاڑیوں اور دیگر اشیا اس قدر خراب ہو جاتی ہیں کہ قابلِ استعمال نہیں رہتیں۔ پگھلی ہوئی دھاتوں کے اس مکسچر کو تھرمائٹ کہا جاتا ہے۔
یوکرین کی ساٹھویں میکینائزڈ بریگیڈ نے ان ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پگھلی ہوئی دھاتیں برسانے والے ہمارے ڈرون انتقام یقینی بنانے والے بازو ہیں۔
میکینائزڈ کا کہنا ہے کہ کسی بھی دوسرے ہتھیار کے مقابلے میں یہ ڈرون زیادہ کامیاب ہیں کیونکہ یہ اپنے ہدف پر پہنچ کر وہی کچھ کر رہے ہیں جو ہم چاہتے ہیں۔ مطلوب نتائج حاصل ہونے سے دشمن کی فوج کو اِس سے شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور اس پر شدید دباؤ مرتب ہو رہا ہے۔

Views= (611)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین