بھائی پر تشدد کرکے بہن کو اغوا کرنیکی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور کے علاقے ہنجر وال میں لڑکوں نے لڑکی کے بھائی پر تشدد کرکے اس کی 15 سالہ بہن کو اغوا کرلیا۔
تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اسے جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق نعمان اپنی بہن کو عمران گھر کام کاج کے لئے چھوڑنے جا رہا تھا۔ملزم مبشر اور اسکے ساتھیوں نے پہلے نعمان کو تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد کا نشانہ بنا کر ملزمان نویرا کو اغوا کر کے لے گئے۔
خاتون کوثر نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانے درخواست دی،لیکن مقدمہ درج نہ ہوا۔ وڈیو وائرل ہونے پر حکام نے واقعہ کا نوٹس لیا تو پولیس کو حرکت میں آنا پڑا۔

Views= (1406)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین